مولانا فضل الرحمان کی بے چینی کی وجہ بھی یہی ہے کہ ملین دستیاب نہیں، فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان کی بے چینی کی وجہ بھی یہی ہے کہ ملین دستیاب نہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بے چینی کی وجہ بھی یہی ہے کہ ملین دستیاب نہیں،شعبدی بازی کی آڑ میں اسلام کے پرچار سے بڑا اسلام سے کھلواڑ نہیں،شعبدہ بازی کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہمولانا فضل الرحمان کی بے چینی کی وجہ بھی یہی ہے کہ ملین دستیاب نہیں ،مولانا ملین کی گردان کر تے ہیں اس کا مطلب ہے ان کے پاس ملین نہیں، مولانا ملین میں کھیلتے رہے اس لیے انہیں ملین پسند ہے، شعبدی بازی کی آڑ میں اسلام کے پرچار سے بڑا اسلام سے کھلواڑ نہیں،شعبدہ بازی کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں، کل ڈیڈ لائن دیکر مولانا کا شو شعبدہ بازی میں تبدیل ہوگیا ،مولاناعوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے نقب زنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مائنڈسیٹ بتاتاہے سندھ حکومت مخالفین کو کچلنے کی اسٹریٹجی پر کار فرما ہے، پی ٹی آئی کے ایم این اے نے پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی اور پریس سے بھی گفتگوکی پی ٹی آئی کے ایم این اے کو پولیس گردی کی شکل میں تذلیل کا سامنا کرنا پڑا،پارلیمنٹ میں جمہوریت کا درس دینے والے ٹولے نے سندھ میں جمہوریت سے کھلواڑکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں