امریکی صدر کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو بے نقاب کر دیا،علی زیدی

امریکی صدر کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو بے نقاب کر دیا،علی زیدی

کراچی (زیبائے پاکستان آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیش کش نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ،سازشی عناصر کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر امن نہیں چاہتے، بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا ہی نہیں چاہتا لیکن عالمی دباو اتنا ہو گا کہ بھارت تنہا ہو جائے گا، پاکستان کو سیکیورٹی مائنڈ سیٹ سے نکل کر اکنامک مائنڈ سیٹ کی طرح سوچنا ہو گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے جیسا استقبال کیا ایسا کبھی نہیں ہوا، عمران خان کے دورہ امریکا سے تاریخ رقم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد مودی حکومت بینقاب ہوگئی، بھارتی میڈیا بھی کشمیر سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر بوکھلا ہٹ کا شکار ہے، بھارتی سرکار کشمیر کے مسئلیکا حل چاہتی ہی نہیں ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت پر اتنا دبا پڑے گا کہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوجائے گا، دورہ امریکا میں دوطرفہ تجارت 20سے30فیصد بڑھانے پر بات ہوئی۔پوچھے گئے سوال پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اچھی امید ہے، عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کاموقف سب کے سامنے ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی 11سال سے کراچی میں حکومت کررہی ہے، بارشوں کے امکان کے بعد ہی نالوں کی صفائی شروع کی گئی، کیا بارشیں نہیں ہوں گی تو نالوں کی صفائی بھی نہیں کی جائیگی؟ برساتی پانی کی نکاسی کے نالوں میں گٹر کا پانی پھینکا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم کچھ کرنا چاہیں تو سندھ حکومت18ویں ترمیم کی بات کرتی ہے، خود کچھ کرتے نہیں، ہم کریں تو کہتے ہیں وفاق مداخلت کررہا ہے۔عالمگیر خان کی گرفتاری کے بعد رہائی سے متعلق علی زیدی کا کہنا تھا کہ عالمگیرخان پاکستان کے شہریوں کیلئے ہی آواز اٹھا رہا ہے، عالمگیر عوامی مسائل کی بات کررہا ہے، جو مرضی قمیص پہنے فرق نہیں پڑتا، ہر روز کراچی میں 13 ہزار ٹن کچرا جمع ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعید غنی آج تک اپنا حلقہ صاف نہیں کراسکے، کراچی میں تعلیم، صحت، کچرا، ٹرانسپورٹ اور پانی کا مسئلہ ہے، سندھ حکومت کام کررہی ہوتی تو عالمگیر آواز نہیں اٹھاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں