صوبائی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے نوابزادہ طارق مگسی

صوبائی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے نوابزادہ طارق مگسی

کوئٹہ 29جولائی۔صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے ۔ عوام کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ۔ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھل مگسی کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔ ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں او ر بے روز گار نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کیلئے موثرا قدامات کئے گئے ہیں ۔ جس سے صوبے میں بے روزگار ی اور غربت جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ صوبائی وزیر کو مختلف وفود نے اپنے علاقے کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔اس سے قبل صوبائی وزیر آبپاشی سے مشیرثانوی تعلیم محمد خان لہڑی ، پارلیمانی سیکریٹری بی ڈی اے میر سکندر عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین اور سابق صوبائی وزیرمیرعبدالکریم نوشیروانی نے بھی ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال ، جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں