چین کے کنمنگ ایئر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر پانچویں کارگو فلائٹ پاکستان پہنچ گئی

0

کراچی (این این آئی)چین کے کنمنگ ایئر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر پانچویں کارگو فلائٹ پاکستان پہنچ گئی ۔چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے پیر کی صبح 9 بجکر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں، سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے۔امدادی سامان لے کر یہی کارگو فلائٹ 28، 27، 25، اور 23 مارچ کو بھی کراچی آئی،27 مارچ کو طبی سامان لانے اس چینی جہاز کا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استقبال کیا۔ چینی حکومت اب کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.