وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو ایک ارب کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

0

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو ایک ارب کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا،قانونی نوٹس کے ذریعے زلفی بخاری کا خواجہ آصف سے عائد الزامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق قانونی نوٹس میں زلفی بخاری نے (ن )لیگی رہنما سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ زلفی بخاری کی جانب سے خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی کیلئے 14 روز کی مہلت دی گئی ،قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ میری مدت وزارت میں کم و بیش 9 لاکھ 50 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار میسر آیا، ستمبر 2019 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 1 ارب 740 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھجوایا گیا۔زلفی بخاری نے کہاکہ ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا، ان سارے اقدمات کے ذکر کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ میں پاکستان اور اسکے عوام کی خدمت کا عزم مصمم کررکھا ہے۔زلفی بخاری نے کہاکہ بیہودہ، لغو اور من گھڑت الزامات کے ذریعے خواجہ آصف نے میری ساکھ اور قومی مفادات پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی ہے، خواجہ آصف کو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ پانامہ شریف کا حواری معافی مانگے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.