پاکستان کوسٹ گارڈز ارضِ پاک کے تحفظ ،عوام کی خدمت کیلئے مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تر جمان پا کستان کو سٹ گا رڈز

0

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی جانب سے ماہی گیروں میں فری راشن اور طبی ہدایت کی فراہمی 30مارچ2020کوروناوائرس کے پھیلاؤ اور سمندری راستوں سے مادر وطن میں اس کے داخلے کو روکنے کی ذمہ داری وزارت داخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے سپرد کی ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز کی تقریبا 20 چھوٹی بڑی کشتیاں اور 600 نفری اس فرض کونبھانے میں دن رات سر گرم عمل ہے، اب تک 284کشتیاں اور ان میں موجود 4256ماہی گیروں کو سمندر کے اندر کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ کی گئی اور ان میں سے 04مشتبہ افراد کو گوادر ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیاگیاہے۔اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ اور طبی سہولتوں سے محروم دور افتادہ علاقوں پسنی،گوادر، جیوانی کے ساتھ ساتھ منوڑہ (کراچی) کے علاقے میں غریب ماہی گیروں میں فری راشن کی فراہمی میں مددکی گئی اور کورونا وائرس کے حوالے سے طبی امداد اور ہدایات بہم پہچائی گئی۔ یہ اقدام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے آفیسرز اور جوانوں کا اپنے ہم وطنوں سے جذبہ ہمدردی اور خیر سگالی کا پیغام ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لاتے ہوئے خدمات فراہم کرتی رہے گی، پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ارضِ پاک کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لئے مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.