اسسٹنٹ کمشنر تربت اور چیف آفیسر تربت بازار کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ،اشیاء کی قیمتیں اور صفائی کا معائنہ کیا

0

تربت:۔  اسسٹنٹ کمشنر تربت اور چیف آفیسر تربت بازار کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ،اشیاء کی قیمتیں اور صفائی کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد اور چیف آفیسر تربت عبید بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ گزشتہ روز تربت بازار کی مختلف مارکیٹوں کا گشت کیا اور اشیاء کی قیمتیں چیک کیں اور صفائی کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے سرکاری نرخ نامہ کی پابندی یقینی بنانے کے لیے دکان دارون، سبزی پھل، گوشت اور مچھلی فروشوں کو متنبہ کیا اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے سرکاری ریٹ کے برخلاف من مانی کی اور اپنی طرف سے قیمتوں کا تعین کیا تو ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لاکرنا صرف ان پر بھاری جرمانہ لگایا جائے گا بلکہ ان کی دکانیں سیل کردی جاہینگی اور ان کے کاروبار پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔ دریں اثناء چیف آفیسر عبید بلوچ نے بتایا کہ شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران مہنگائی اور منافع خوری سے بچانے کے لیئے ڈپٹی کمشنر کیچ کی سخت ہدایات ہیں کہ جہاں پہ شہری محسوس کریں کہ سرکاری نرخ نامہ کے برعکس چیزیں فروخت کی جارہی ہیں تو فورا انتظامیہ کو اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر جو کاروبار کے زریعے لوٹ مار کرتے ہیں ان پر گرفت سخت کیاجائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر شہریوں کو انصاف دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.