کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

0

کوئٹہ :۔کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بلدیات دویہی ترقی وصالح محمد ناصر نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر عبدالروف بلوچ سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم احساس پروگرام کے فوکل پرسن ڈی جی ٹیو ٹا محمد خالد سر پرہ بھی موجود تھے،صالح محمد ناصر نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے جانب سے طبی کٹس اور ضرو ری آلات کی فراہمی کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے جبکہ دوسری جانب انہوں نے عوام سے بھی اپیل کہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کرونا وائرس جیسے وباء سے بچایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.