صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے

0

کوئٹہ :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے اور اس پر جلد قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،عوام حکومتی اقدامات کا احترام کرتے ہوئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ عوام سے ایک بار پھر گزارش کرتے ہیں کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اگر قوم متحد ہو کر کرونا کے خلاف جنگ لڑے گی تو معمولات زندگی جلد بحال ہو سکیں گے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے موثر حل کی جانب گامزن ہے،لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو ریلیف دیا جا رہا ہے اور مستحق افراد کو راشن کی فراہمی بھی جاری ہے،ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہناْ تھا کہ رمضان کا مہینہ کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے اگر عوام گھروں میں رہ کر عبادت کرتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،یاد رہے کہ احتیاطی تدابیراپناتے ہوئے ہم قوم کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.