ملک کی ترقی خصوصاََ معیشت کو مضبوط بنانے میں مزدورں کو کلیدی کردار ہا ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

0

کوئٹہ :۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خصوصاََ معیشت کو مضبوط بنانے میں مزدورں کو کلیدی کردار ہا ہے اگر ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہے تو اس ضمن میں ہمیں مزدور اور محنت کش طبقے کو بھی خوشحال بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار و مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے صوبائی حکومت اس ضمن لاک ڈاٗون میں کنسٹرکشن سمیت ایسے شعبوں کو چھوٹ دے رکھی ہے جہاں مزدور کی اکثریت کام کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت مزدوروں کی مالی اعانت شروع کی ہے اور انہیں نقد رقم کے ساتھ ساتھ راشن بھی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی میں مزدور ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہاں مزدوروں کو سہولیات فراہم کرنے والے سوشل سیکیورٹی ادارے کو اہم ترین ادارہ سمجھا جاتا ہے۔اور اسے دیگر اداروں کی نسبت زیادہ فنڈ دئیے جاتے ہیں۔ہماری صوبائی حکومت کی بھی کوشش ہے کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ منصوبے شروع کئے جائیں، اور اس ضمن میں کافی حد تک کام بھی کیا جا چکا ہے حالیہ دنوں میں مزدوروں کے صوبائی حکومت نے 12000فی کس امدادی رقم بھی فراہم کی ہے اس کے ساتھ ساتھ حادثاتی اموات مزدور کے اہل خانہ کی کفالت بھی کی جارہی ہے نجی اور بڑی بڑی سرمایہ دار کمپنیوں کو بھی وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے پابند کر چکی ہے کہ وہ اپنے ہاں کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کی تنخواہوں میں اضافے اور ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اس میں ہی ہماری ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.