حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مساجد کو کھولنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے

0

پشین :۔  ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مساجد کو کھولنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے علماء کرام اور مشائخ 20نکاتی لائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عالمی وباء کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکے یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو عالمی وباء کورونا پر قابو پانے کیلئے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنی ہوگی مساجد میں دریاں اور قالین نہ بچھائی جائیں فرش کو کلورین کے پانی سے دھوکر فرش پر نماز ادا کی جائے نمازیوں کو چھ،چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر نماز ادا کرنیکی تلقین کی جائے نماز کے ساتھ حفظان صحت کا بھی خیال رکھا جائے علماء کرام اور مشائخ حکومت کیساتھ طے پا جانے والے نکات کے مطابق اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے معاملے کی نوعیت اور احساسیت کو سمجھنا چاہئے ہمیں باشعور شہری کا ثبوت دینا ہے حکومت جو بھی فیصلہ کرئیگی ہم سب کو اس پر عمل کرنا ہوگا علماء کرام میں مکمل ہم آہنگی ہے انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ کورونا وائرس کی وباء سے نجات کیلئے خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.