رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا

0

حافظ آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سے رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ کے اہل خانہ کے مطابق ان کی اہلیہ کا 10 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی لیکن انہوں نیمچھر مار اسپرے نہیں کیا جس سے انہیں ڈینگی بھی ہو گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.