مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ

0

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم کے پاس شعبہ صحت کا چارج ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میںترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے، وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دے دیا گیا، اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے، اسلام آباد کے ہسپتال عارضی چارج پر چلائے جا رہے ہیں، ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پر ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی عارضی چارج پر چلائی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا نالائق، نااہل، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے، پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انا کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پہ فعال نہیں ہو سکا، نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.