وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہزارہ ٹاون واقعہ کا نوٹس لیا ہے جبکہ و زیراعلیٰ کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے

0

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہزارہ ٹاون واقعہ کا نوٹس لیا ہے جبکہ و زیراعلیٰ کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے وزیراعلیٰ نے واقعہ کو قابل مزمت قرار دیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے و زیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ کے زمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو نے دی جائے گی و زیراعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ سوگواران صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور پر امن رہیں وزیراعلیٰ نے مرحومین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو اور صوبائی وز یر پی ایچ ای نور محمد دمڑ کو مظاہرین سے مزاکرات کرنے اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.