پی ایس ایل 5 کیلئے پلان بی بھی تیار، یو اے ای میں بکنگ کرا لی

پی ایس ایل 5 کیلئے پلان بی بھی تیار، یو اے ای میں بکنگ کرا لی

لاہور(زیبائے پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پی ایس ایل 5کیلئے ے پلان بی بھی تیار کرلیا جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر یو اے ای میں بکنگ بھی کرا لی گئی۔پی سی بی نے پی ایس ایل 5کیلیے پلان بی بھی تیار کرلیا تاہم کسی وجہ سے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد ممکن نہ ہوا تو یواے ای میزبان ہوگا جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر بکنگ بھی کرا لی گئی۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ پی ایس ایل 5کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ لاہور، کراچی کیساتھ ملتان اور پنڈی بھی ان مقابلوں کی میزبانی کریں گے لیکن اس کیساتھ ہم نے بی پلان بھی تیارکررکھا ہے،اس کیلئے یواے ای میں بکنگ بھی کرالی تاکہ اگر خدانخواستہ کسی وجہ سے تمام میچز یہاں ممکن نہ ہوسکیں تو مقررہ وقت پر لیگ کو شروع کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں