راولپنڈی، آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق10افراد کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی، آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق10افراد کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی (زیبائے پاکستان آن لائن) آرمی ایوی ایشن کے چھوٹے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے10افراد کی نماز جنازہ منگل کی رات راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ڈھوک اعوان میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر ،کمانڈر ٹرپل ون بریگیڈ، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا،اور سی پی او راولپنڈی، فوجی و سول اور پولیس افسران کے علاوہ متوفیان کے عزیز و اقارب ، مختلف سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر جاں بحق ہونے والے افراد کے تابوتوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھامتوفیان کی تدفین کے تمام اخراجات و انتظامات بحریہ ٹائون انتظامیہ نے اپنے ذمہ لئے تھے جبکہ بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹو ملک ریاض نے کی ہدائیت پر متوفیان کی رسم قل تک کے تمام انتظامات بھی بحریہ ٹائون انتظامیہ کے ذمے ہوں گے تاہم حکمران جماعت سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کوئی وفاقی و صوبائی وزیریا رکن اسمبلی نمازجنازہ میں شریک نہ ہو سکانہ ہی اپوزیشن جماعتوں کی کسی مقامی سرکردہ شخصیت نے نماز جنازہ میں شرکت کی نما زجنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی یاد رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات2بجے آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس سے طیارے میں موجود2پائلٹ افسران اور عملے کی3افراد سمیت مجموعی طور پر18افراد جاں بحق اور12زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والے 13سویلین تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں