کراچی،کوئٹہ لیاقت بازار دھماکہ ، سندھ پولیس کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی،کوئٹہ لیاقت بازار دھماکہ ، سندھ پولیس کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی(زیبائے پاکستان آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے کوئٹہ لیاقت بازار پولیس وین کے قریب بلاسٹ کے تناظرمیں سندھ پولیس کوہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے ,تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے ,پیٹرولنگ, پکٹنگ,ناکہ بندی سخت بنانے ,جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بناکرمجموعی امورکو ٹھوس اور مؤثر بنانیکے سلسلے میں آئی جی سندھ نے رینج ڈسٹرکٹس اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران وجوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کاپابندبنایا جائے اورمجموعی سیکیورٹی حکمت عملی ولائحہ عمل پرعمل درآمدکویقینی بنانے سے متعلق و حفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کو بھی ممکن بنایاجائے تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام ترکاروائیوں کو منظم اورکامیاب بنایا جاسکے ۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں