بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت

بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت

کراچی /اسلام آباد (زیبائے پاکستان آ ن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے شہداء￿ کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کا دکھ میں سمجھ سکتا ہوں۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے درندے ہیں۔ انہوں نے دہماکے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا بھی مطالبا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ مخالفین کے خلاف انتقامی کاروایوں میں مصروف نااہل حکمران دہشتگردی کے خلاف قربانیون کو رائیگاں نہ کردیں۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے سے باہر نکال کر اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں