صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت۔

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیشہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تیار رہتی ہے ،دھماکہ گنجان آباد علاقے میں ہواہے ،سرحد پر باڑلگانے سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری جبکہ دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوگی ۔بیان میں انہوں نے میزان چوک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاکہ ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے، صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں، صوبائی وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں