مہوش حیات کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

مہوش حیات کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

مکہ مکرمہ:  اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے ، انہوں نے اسیز ندگی کا بہترین سفر قرار دیا۔مہوش حیات نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ اوربھائی دانش حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں کھڑی ہیں۔ تصویر میں مہوش حیات حجاب اورعبایا میں ملبوس ہیں جبکہ انکے بھائی احرام پہنے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ معروف اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ کے فضل سے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے گھر والوں کے ساتھ یہاں گزارے جانے والے لمحات کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں