فواد خان کی سالگرہ پر معروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی کاپیار بھرا پیغام

فواد خان کی سالگرہ پر معروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی کاپیار بھرا پیغام

کراچی: پاکستان کے مقبول ترین اداکار فواد خان کو سالگرہ کی موقع پر معروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی نے پیار بھرا پیغام بھیجا۔فواد خان آج کل فلموں اور ڈراموں میں نظر تو نہیں آرہے لیکن ان کے مداحوں کو ان کے ہر ڈرامے اور فلم کا انتظار رہتا ہے۔اداکار نا صرف لالی وڈ میں مقبول ہیں بلکہ سرحد پار بھی انہیں بے شمار لوگ پسند کرتے ہیں اور انہیں اسکرین پر دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔حال ہی میں اداکار کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں پاکستان سے انہیں بے شمار لوگوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں معروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر نے بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پیغام لکھا۔فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر پاکستانی اداکار کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجی۔جتیش پِلائی نے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں آپ کا ایک حصہ اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی یہی کرتے ہوں گے۔بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر نے نا صرف اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی فواد کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔جتیش پِلائی نے اپنی اسٹوریز میں یہ بھی لکھا کہ ہم آپ کو یاد کرتے ہیں۔دوسری جانب بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور جو کہ فواد خان کے ساتھ فلم خوبصورت میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، انہوں نے بھی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں