صوبائی اسمبلی محترمہ شکیلہ نوید دہوارنے کہا کہ آرٹیکل 25-اے کے تحت تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے

صوبائی اسمبلی محترمہ شکیلہ نوید دہوارنے کہا کہ آرٹیکل 25-اے کے تحت تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے

کوئٹہ28نومبر:۔رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شکیلہ نوید دہوارنے کہا کہ آرٹیکل 25-اے کے تحت تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیم و آگہی کے زیراہتمام یو این ڈی ای ایف کے تعاون سے بلوچستان لازمی تعلیمی ایکٹ 2014 سے متعلق منعقدہ گول میز کانفرنس کے شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔گول میز کانفرنس میں پارلیمنٹرینز، اساتذہ ،سرکاری حکام، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوارنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق گول میز کانفرنس کے شرکاءکی جانب سے مرتب کردہ سفارشات کو پارلیمان کو ارسال کیا جائے گا۔ادارہ تعلیم و آگہی کے صوبائی سربراہ سید تنظیم نے بلوچستان میں تعلیم سے متعلق اہم انڈیکیٹرز کو اجاگر اور لازمی تعلیمی ایکٹ 2014 پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لازمی تعلیمی ایکٹ 2014 پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہربچے کو تعلیم کی فراہمی کا حق حاصل ہوسکے۔ کانفرنس میں پرینٹ اسکول ٹیچر مینجمنٹ اور رائٹ ٹو ایجوکیشن سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں