کروناوائرس،ٹرمپ نے کا فوجی افسر سے مصافحہ سے انکار

0

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم دورے کے موقع پر کروناوائرس کے پیش نظر احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے فوجی افسر سے مصافحہ سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں امریکی صدر پر شدید تنقید کی جارہی تھی کہ وہ خود کرونا کے باعث احتیاطی تدابیر نہیں اپنارہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے فوجی افسر سے ہاتھ نہ ملانے کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین بھی سراہ رہے ہیں۔ امریکی صدر نے مصافحہ تو نہیں کیا لیکن انہوں نے سرجیکل ماسک نہیں پہن رکھا تھا اور نہ ہی 6 فٹ فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ٹرمپ گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم ’انڈریو فوجی ایئربیس‘ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے فوجی افسر ’کرنل ڈونلڈ اسکھیڈمٹ‘ موجود تھے، ٹرمپ جیسے ہی طیارے سے اترے تو انہیں نے خوش ا?مدید کہا اور مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ ا?گے بڑھایا لیکن ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے انکار کردیا۔البتہ دونوں خوشگوار موڈ میں نظر ا?ئے اور امریکی صدر اپنا دورہ مکمل کرکے واپس واشنگٹن روانہ ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.