بھارت ، نئی دہلی میں نامعلوم افراد نے پولیس کی آنکھوں کے سامنے نوجوان کو بدترین تشدد کے بعد دریا میں پھینک دیا

0

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی آنکھوں کے سامنے نوجوان کو بدترین تشدد کے بعد دریا میں پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے اشوک نگر میں ایک کچھ نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کے سامنے نوجوان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں دریا میں پھینک دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشوک نگر پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر ریکھا چوہان اپنی ٹیم کے ہمراہ یمنا ندی پل سے گزر رہی تھیں کہ انہیں دریا کنارے ایک مشکوک گاڑی نظر ا?ئی جس میں سے کسی شخص کو باہر پھینکا جارہا تھا۔سب انسپکٹر نے گاڑی کا پیھچا کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ٹیم نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا، پولیس نے گاڑی کے نمبر کے ذریعے ایک ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس کا ابتدائی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت گووند کے نام سے ہوئی ہے،پولیس واقعے کی تحقیق مختلف پہلووں سے کررہی ہیجس میں غیرت کے نام پر قتل کا پہلو بھی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.