قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا، وزیراعظم لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے

0

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس(آج) پیر یکم جون کو سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا، اجلاس میں کورونا کی وبائی صورتحال اور مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی پربات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس(آج) پیر یکم جون کو سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزراء ، این ڈی ایم اے، وزارت صحت کے حکام، چاروں وزرائے اعلیٰ اور صوبائی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا کی وبائی صورتحال اور مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی پربات ہوگی۔اجلاس میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ اور طبی سازوسامان کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، جبکہ وزیراعظم بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.