خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 35 زخمی

0

خانیوال :  خانیوال کے علاقے پل رانگو میں بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،چھ ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جسے خراش تک نہ ائی،بس میں 42 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال قومی شاہراہ پر پل رانگو کے نزدیک لاھور سے ملتان جانے والی بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، 7 مسافر موقع پر جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو آپریشن دوگھنٹے تک جاری رہا، ریسکیو اہلکار بس کی باڈی کاٹ کر زخمی مسافروں کو نکالتے رہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا ہے جن میں تین معصوم بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بس میں سوار ایک 6 ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جسے خراش تک نہ ا?ئی۔ بس میں 42 سے زائد مسافر سوار تھے، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹراما سنٹر میں ڈاکٹرز سمیت تمام سٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیا پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.