اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ، نوٹی فیکیشن جاری

0

اسلام آباد :  اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے،اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب اسلام آباد میں فیس ماسک لگانا لازمی قرار، ماسک نہ لگانے پر ضلعی اتنظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ تین ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ڈی سی حمزہ شفقات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ گائیڈ لائنز کے تحت ہی اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، جو لوگ کسی بیماری کے باعث ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں، منہ کور کیے بغیر دیکھے گئے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔حمزہ شفقات نے کہا کہ شروع میں کوشش کریں گے سخت کارروائی کی بجائے عوامی آگاہی کی طرف جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.