سانحہ ہزارہ ٹاون کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

0

پولیس نے زخمی نیاز محمد کے بیان کی روشنی میں نامزد ملزم جواد کے گھر پر چھاپہ مار کر زخمی نیاز سے خریدی گئی گاڑی ملزم جواد کے گھر سے برآمد کرلی ۔
ملزم نے زخمی نیاز سے گاڑی 4 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔سانحہ کے روز (29مئی 2020) نیاز محمد اپنے دوستوں محمد بلال نورزئی اور کریم کے ساتھ جواد سے پیسے لینے اس کے سیلون
پر گیا تھا۔ جہاں پیسے مانگنے پر جواد اشتعال میں آیا اور خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگا کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا۔ اسطرح جمع ہونے والا ہجوم بھی اس کے ساتھ ہم پر حملہ آور ہوا اور دیر تک بڑی بے دردی سے انھوں نے ہم تینوں پر تشدد کیا۔ بلال نورزئی کو موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا یہاں تک کہ لاش کی بھی بےحرمتی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.