صوبائی سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی گذرشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول اسپتال چمن کا دورہ کیا

0

صوبائی سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی گذرشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول اسپتال چمن کا دورہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اصغر خان اچکزئی موجود تھے۔ ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ نے نیوسول ہسپتال کے بارے میں صوبائی سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی۔اور اس موقع پر بتایا گیا کہ اسپتال 15جولائی2020 سے فعال کردیا جائے گا اور ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ اس قبل سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی نے ممبر صوبائی اصغر خان اچکزئی کے ہمراہ نیو اسپتال کے مختلف شعبوں اور کروناوائرس کے مریضوں کے لیے قائم آئسلیوشن سنٹر کا تفصیلی بھی دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے  ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنا ئیں۔انہوں نے کہا کہ نیو سول اسپتال کو فنکشنل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔اورہسپتال کو ضروری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب کو بروئے کار لارہےہیں تاکہ ضلع کے عوام کو صحت ومعالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبےکے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر بجٹ سےخطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں اگر وہ ہی اپنے جائے تعیناتی سے غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتیں گے تو غریب اور بے بس مریضوں کے لواحقین کہاں جائیں گے ،سرکاری ہسپتالوں کا مقصد غریب عوام کو مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.