الجیریا میں تعینات پاکستانی سفیر عطامنیم شاہد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

الجیریا میں تعینات پاکستانی سفیر عطامنیم شاہد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (زیبائے پاکستان آن لائن ) الجیریا میں تعینات پاکستانی سفیر عطامنیم شاہد نے الجیریا کے وزیرخارجہ صابری بائوکادوئم کو اپنی تعلیمی اسناد پیش کرکے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بیرونی ممالک میں حالیہ تعینات ہونے والے سفیروںنے اپنے اپنے ممالک میں کام شروع کردیا۔ عطامنیم شاہد نے الجیرین وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور پاکستان کی جانب مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آن لائن کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے عطامنیم شاہد نے بتایا کہ الجیریا افریقی ممالک میں سے قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ، الجیریا میںاپنے قیام کے دوران دونوںممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوںکو برئوے کار لائیں گے۔ الجیریا روانگی سے قبل پاکستانی سفیر عطامنیم شاہد نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ملاقات کی اور پاکستان اور الجیریا کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کا م کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔واضع رہے کہ الجیریامیں پاکستانی مشن کے سربراہ کی نشست گزشتہ عرصے سے خالی تھی۔شمیم محمود

اپنا تبصرہ بھیجیں