کرپشن کرنیوالوں ںسے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا، فردوس عاشق اعوان

کرپشن کرنیوالوں ںسے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعت نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں کے پاس اپنی بیگناہی کے ثبوت موجود نہیں ہیں، لیگی رہنماؤں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ بھی نہیں ہے اسی لیے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں؟ اْنہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا کہ ’مال مفت دل بیرحم‘ کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں