چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس آج دن دو بجے ہوگا

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس آج دن دو بجے ہوگا

اسلام آباد(زیبائے پاکستان  آن لائن ) چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس آج دن دو بجے ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا دو آئٹمز پر مشتمل ہوگا۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اجلاس کے ایجنڈے کا مسودہ تیار کر لیا گیا اور منظوری کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو بھجوا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ایجنڈے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل ہوں گے۔سینیٹ اجلاس میں پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی جبکہ اس حوالے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی گزشتہ شام کو ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں